کوئٹہ میں فائرنگ سے دو بھائی زخمی

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں فائرنگ سے دو بھائی زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر مبارک چوک پر چچا زاد بھائیوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو بھائی محمد عارف اور خان محمد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں