ڈیرہ اللہ یار (بیورو چیف)03جولائی2026
عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف شھروں میں ایک بار پھر آٹا مھنگا ہوگیا اٹے کی قیمت میں روزانہ کے بنیاد پر اضافے نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ اٹے کے بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مزدور طبقے و عام غریب آدمی کو ماتھے پر ہاتھ دلا دیئے اس سلسلے میں عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایک طرف بیروزگاری دوسری طرف آٹے سمیت دیگر زندگی کی ضروریات کی روز مرہ کی اشیاء میں اچانک تیری سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے مزدور اور ملازم طبقہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگی اجیرن بن گئی اور بڑھتی ہوئی مھنگائی آور بیروزگاری نے لوگوں کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا اس لیئے حکومت کو چاہیے کہ وہ آٹے سمیت دیگر روز مرہ زندگی کے ضرورت کی چیزوں کے قیمتوں کا نوٹس لے کر اذ کو کنٹرول کرنے کے احکامات صادر فرمائے تاکہ ملک بھر کی عوام سکھ کا سانس لے سکے
بلوچستان کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر آٹا مہنگا