نیویارک(این این آئی)پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچین کی میزبانی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایریا فارمولا اجلاس ہوا،جس میں سلامتی کونسل کی قراردادوں پر موثر، غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اجلاس میں اقوام متحدہ کےاسسٹنٹ سیکریٹری جنرل خالدخیاری اور انٹرنیشنل کرائسس گروپ کےرچرڈگوان نے بریفنگ دی،اجلاس میں رکن ممالک نےپاکستان اورچین کی جانب سے اس اہم موضوع پر بحث کے انعقاد کا خیر مقدم کیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں بلکہ بین الاقوامی قانونی ذمہ داریاں ہیں،قراردادوں پر طویل عرصے تک عملدرآمد نہ ہونا سلامتی کونسل کی ساکھ کو متاثرکرتا ہے اور تنازعات کو مزید طول دیتا ہے۔عاصم افتخار نے مقبوضہ کشمیر اورفلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن وسلامتی کیلئے سنگین خطرہ قراردیتے ہوئے کہاکہ ان معاملات پرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل نہ ہونے کے باعث انسانی المیے جنم لے رہے ہیں اور خطے میں عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔اجلاس میں رکن ممالک نے چین اور پاکستان کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے مستقل سفارت کاری، باقاعدہ جائزے ، موثر نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔
کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں‘پاکستان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل