صحت کے شعبے میں اصلاحات کے عمل کو تیز تر کیا جائے، شہبازشریف

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ عوام کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے صحت کے شعبے میں اصلاحات کے عمل کو تیز تر کیا جائے ۔ جمعرات کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر اور فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک فیز 2 ایکسٹینشن کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ عوام کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے صحت کے شعبے میں اصلاحات کے عمل کو تیز تر کیا جائے ۔اجلاس میں مجوزہ جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کی عمارت کی تعمیر کے حوالے سے مختلف تعمیراتی ڈیزائن اور تجاویز پیش کی گئیںاجلاس کو پولی کلینک فیز 2 ایکسٹینشن کی تعمیر میں پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سیکٹر جی 11 میں زیر تعمیر فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ایکسٹینشن کو جناح میڈیکل کمپلیکس کے پہلے فیز کے طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،اس فیصلے کا مقصد ہسپتال کو جلد فعال کرنا اور شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس کے پہلے فیز کو مارچ 2027 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے پہلے فیز کو جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنانے کے حوالےسے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور کہاکہ اس اسپتال میں جدید اور ہائی ٹیک مشینری کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نے منصوبے کی پیشرفت کے ساتھ ساتھ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال، وفاقی وزیر پاو¿ر ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں