سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز

مکہ مکرمہ۔۔ مکہ مکرمہ میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا مقصد تینوں ممالک کی اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانا اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینا ہے،وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے،معاہدے کے تحت کسی بھی ایک ملک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، جبکہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی اجتماعی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر صدر ترکیہ رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا، جہاں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے دونوں رہنماو¿ں کا استقبال کیا۔مکہ مکرمہ کے الصفاءمحل میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا مشترکہ دفاعی سربراہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تینوں ممالک کے باہمی تعلقات، مشترکہ اسٹریٹجک مفادات اور باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور اسلامی یکجہتی کے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ تینوں ممالک نے دیرینہ دفاعی تعاون اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت کسی بھی ایک ملک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، جبکہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی اجتماعی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ معاہدے کے تحت تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے تمام شعبوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔ معاہدہ تینوں ریاستوں کے مشترکہ دفاعی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ترجمان کے مطابق مکہ مکرمہ میں ہونے والے اجلاس سے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ معاہدہ محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے تینوں ممالک کے مشترکہ وڑن کی عکاسی کرتا ہے۔تینوں ممالک نے خطے اور دنیا میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے تاریخی تعلقات اور اسٹریٹجک تعاون کی بنیاد پر طے پایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں