باباکوٹ (رپورٹ محمد یونس عمرانی)
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نصیرآباد میر ظہیر احمد خان عمرانی اپنی اعلیٰ دفتری صلاحیتوں، انسان دوستی، نرم مزاجی اور عوامی خدمت کے جذبے کی بدولت علاقے بھر میں ایک باوقار اور نیک نام آفیسر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ وہ ایک قابل، فرض شناس اور ایماندار آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ غریب، نادار اور بے سہارا عوام کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں۔ میر ظہیر احمد خان عمرانی ہمیشہ کسانوں، زمینداروں اور عام لوگوں کے مسائل کو نہایت سنجیدگی اور خلوص نیت کے ساتھ حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ میر ظہیر احمد خان عمرانی ایک انتہائی سخی، رحم دل، شفیق، درد مند اور انسان دوست شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ نہ صرف اپنے دفتر میں آنے والے ہر سائل کے ساتھ خوش اخلاقی، عاجزی اور محبت بھرے انداز میں پیش آتے ہیں بلکہ دکھی انسانیت کی مدد کو بھی اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ ان کی شخصیت میں انکساری، خندہ پیشانی اور خدمت خلق کا جذبہ نمایاں طور پر دکھائی دیتا ہے، جس کی وجہ سے عوام الناس ان سے بے حد محبت اور احترام کرتے ہیں۔میر ظہیر احمد خان عمرانی نے محکمہ زراعت میں اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن انداز میں نبھاتے ہوئے کسانوں کی رہنمائی، زرعی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ وہ ہر وقت لوگوں کی بھلائی، بہتری اور آسانی کے لیے کوشاں رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ مختلف سماجی، عوامی اور زمیندار حلقے ان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ میر ظہیر احمد خان عمرانی جیسے مخلص، شفیق، رحم دل اور عوام دوست آفیسرز کسی بھی محکمے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، جو اپنی بہترین کارکردگی اور اعلیٰ اخلاق کے ذریعے عوام کے دل جیت لیتے ہیں۔
میر ظہیر احمد خان عمرانی ایک انتہائی سخی، رحم دل، شفیق، درد مند اور انسان دوست شخصیت کے مالک ہیں، عوامی حلقے