کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) 12 جولائی 2026
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں نئے اضلاع اور ڈویژنز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا محکمہ بورڈ آف ریونیو نے صوبائی کابینہ کے حالیہ فیصلوں کے تحت نئے ڈویژن اور اضلاع قائم کردئیے۔ بلوچستان میں ڈویژنز کی تعداد 11 اور اضلاع 41 ہوگئے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو دو اضلاع میں تقسیم کردیا گیا
ضلع کوئٹہ ایسٹ اور ضلع کوئٹہ ویسٹ کے نام سے دو اضلاع بنا دئیے گئے ضلع ایسٹ کوئٹہ میں سریاب، صدر اور سٹی سب ڈویژنز شامل ہیں ضلع کوئٹہ ویسٹ میں کچلاک، بروری اور پنجپائی سب ڈویژنز شامل ہیں ۔ کوئٹہ ڈویژن اب تین اضلاع پر مشتمل ہوگا، مستونگ کو بھی ڈویژن میں شامل کردیا گیا
ضلع مستونگ کو قلات ڈویژن سے علیحدہ کرکے کوئٹہ ڈویژن میں شامل کر دیا گیا ہے۔ پشین بھی تقسیم، نئے اضلاع پشین اور برشور ہوں گے، اعلامیہ پشین ڈویژن کے نام سے نیا ڈویژن قائم پشین، برشور قلعہ عبداللہ ، چمن شامل
وڈھ کو خضدار سے الگ کرکے الگ ضلع بنادیا گیا ، قلات ڈویژن ختم، دو نئے ڈویژن خضدار اور لسبیلہ قائم ہوگئے ، خضدار ڈویژن میں ضلع خضدار، قلات، سوراب اور ضلع وڈھ شامل
کوئٹہ، لسبیلہ ڈویژن میں لسبیلہ، حب اور آواران شامل ہیں، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان دو اضلاع میں تقسیم شمالی ڈیرہ بگٹی اور جنوبی ڈیرہ بگٹی اضلاع بن گئے سبی ضلع کانام تبدیل کرکے سیوی کردیا گیا سیوی کے نام سے نیا ڈویژن قائم۔
سیوی ڈویژن میں ضلع سیوی، جنوبی ڈیرہ بگٹی اور ضلع کچھی شامل، کوہ سلیمان کے نام سے نئے ڈویژن کا قیام ، ضلع رکنی، بارکھان، شمالی ڈیرہ بگٹی شامل، اعلامیہ