آپ بند کمروں میں نہیں بیٹھیں گے، عوام کے ساتھ کھڑے ہوکر اپنی حکومت چلائیں، بلاول

گلگت (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت کی ہے کہ آپ بند کمروں میں نہیں بیٹھیں گے، آپ عوام کے ساتھ کھڑے ہوکر اپنی حکومت چلائیں۔ منگل کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ ہاﺅس میں اہم اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ گلگت بلتستان کے پہلے گورنر قمر زمان کائرہ اور وزیراعلی امجد حسین ایڈووکیٹ موجود تھے ۔بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی عہدیداران نے انتخابات سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کی۔بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی عہدیداران نے انتظامی امور میں بہتری کے لئے تجاویز دیں۔ بلاول بھٹو زر داری نے پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت کی کہ آپ بند کمروں میں نہیں بیٹھیں گے، آپ عوام کے ساتھ کھڑے ہوکر اپنی حکومت چلائیں۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے 100 دن کا پلان بنایا جائے اور پھر مجھے پرفارمنس رپورٹ دی جائے۔انہوںنے کہاکہ گلگت: حق ملکیت کی قانون سازی پر عملدرآمد کروائیں اور حق حاکمیت کے حوالے سے اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرارداد پیش کریں۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گراﺅنڈ ورک فی الفور مکمل کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں