واشنگٹن (ویب ڈیسک) 27 جون 2026
ایران پر امریکا کے فضائی حملے کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا بیان سامنے آگیا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا، ایران کو ایم اویو پر عمل درآمد کے طریقۂ کار سے متعلق اختلاف ہے تو وہ براہِ راست رابطہ کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے ایران پر فضائی حملے کیے ہیں۔
امریکی سینٹکام کے مطابق 25 جون کو ایران نے کمرشل جہاز پر ڈرون سے حملہ کیا، جس کے بعد امریکی طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون اسٹوریج کے مقامات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا۔