کوئٹہ ( این این آئی)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی آج (جمعہ) کو یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا رہا ہے کوئٹہ میں یوم عاشورہ کا مرکزی ماتمی جلوس عملدار روڈ سے برآمد ہوگا ،صوبے بھر میں سیکورٹی پر 32ہزار جبکہ کوئٹہ شہر میں 17ہزار پولیس ،ایف سی اور بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔پولیس اور ایف سی نے جلوس کے روٹس پر واقعہ دکانوں اور پلازوں کو اسکریننگ کے بعد سیل کردیا اور روڈوں کو خاردار تاریں اور بڑی گاڑیاں کھڑی کرکے ہرقسم کی آمدروفت کیلئے بند کردیا،جلوس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہسپتالو ں میںعملے کو الرٹ کردیا گیا۔کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگراضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی تفصیلات کے مطابق کو ئٹہ میں آج یوم عاشور محرم الحرام کا ذولجناح ، تعزیوں اور علموں کا مرکزی ماتمی جلوس عملدار روڈ سے برآمد ہو گا جو اپنے روایتی راستوں عملدار روڈ قائد آباد اسٹریٹ ، طوغی روڈ ، مشن روڈ ، باچا خان چوک ، لیاقت بازار ، پرنس روڈ ، میکانگی روڈ ،ابراہیم اسٹریٹ سے ہوتا ہوا علمدار روڈ مومن آبادمام بارگاہ پر شام کو اختتام پذیر ہوگاباچا خان چوک پر جلوس کے شرکا نماز ظہرین ادا کریں گے جبکہ جلوس کے اختتام کے بعد امام بارگاہوں میں شام غریبا کی محافل منعقد ہوگی یوم عاشور کے موقع پر کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رہے گی جلوس کے داخلی راستوںمیں آنے الی دکانوں اور مارکیٹوں ، عمارتوں کو مکمل اسکریننگ کے بعد سیل کردیا گیا کوئٹہ میں یوم عاشورہ کے موقع پر ایف سی ،پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کے 17ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیلی کاپٹر کے زریعے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ یوم عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سروس بھی بند رہے گی۔
بلوچستان سمیت ملک بھر میں آج یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ھے ،سیکورٹی کے سخت انتظامات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل